مقبوضہ جموں و کشمیر

نظر بندیاں ، پابندیاں بھارتی پالیسی کا حصہ ، میر واعظ عمر فاروق

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمرفاروق نے اپنی بار بارنظر بندی اور جامع مسجدسرینگر میں وعظ و تبلیغ اور جمعہ نما ز جمعہ سے روکنے پر بھارتی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ ریاستی پالیسی کا حصہ دکھائی دے رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ، جنہیں انتظامیہ نے آج دو ہفتوں کے بعد جامع مسجد جانے کی اجازت دی ،نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میںکہا کہ پابندیا ں عائد کرنے والے شایدجامع مسجد کی اہمیت اور اسکی تاریخ کو نہیں جانتے ، مسجد کے منبر نے نسل در نسل لوگو ںکی تعلیم و تربیت کرنے اور معاشرے کو مہذہبی و اخلاقی خطوط پر تشکیل دینے میںاہم کردار ادا کیا ہے۔
میر واعظ نے کہا کہ یہ مسجد ہر مشکل وقت میں لوگوں کی آواز بنی ہے، ان کے خدشات کو بیان کیا ہے اور ان کی خواہشات کی وکالت کی ہے ۔ میروعظ نے کہا کہ وہ مشکلات او ر مصائب کے باوجود اپنے آبا و اجداد کی میراث کو آگے بڑھاتے رہیںگے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button