پاکستان

سید علی گیلانی کشمیری عوام کے دلوں کے ترجمان تھے: حافظ نعیم الرحمٰن

اسلام آباد یکم ستمبر (کے ایم ایس) امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے قائدِ حریت سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کشمیری عوام کے دلوں کے ترجمان تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے قائدِ حریت سید علی گیلانی کی پانچویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے ساری زندگی تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے وقف کر دی، ان کے نعرے ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہماراہے“سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے۔حافظ نعیم نے کہا کہ بھارتی حکومت اور اس کی قابض فوج سید علی گیلانی کے حوصلے پست نہ کر سکی، انہوں نے طویل عرصہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ان کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیر بنے گا پاکستان کی جدوجہد کی، ان کا مشن پورا ہو گا، کشمیر آزاد ہو کر پاکستان بن کر رہے گا۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button