پاکستان

عالمی طاقتین کشمیر، فلسطین تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کریں، مشعال ملک

mishaal-malik_akhbarراولپنڈی : وزیر اعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر اورفلسطین کے تنازعات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
مشعال حسین ملک نے دربار موہڑہ شریف کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جاری بحران بالخصوص اسرائیل کے ساتھ تناو¿ انہی مشکلات کی عکاسی کرتا ہے جن کا کشمیریوں کو بھارتی تسلط میں سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے جبکہ اسرائیل بھی فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو ایک دوسرے کے ساتھ اخوت، ہمدردی، ایثار، قربانی اور محبت کا درس دیتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button