پاکستان
بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، خواجہ آصف
اسلام آباد:
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی اور اسکا کا سندور ا±جڑا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے دو سے تین ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح ہوئی، سفارتی فتح ہوئی اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے۔
انہوںنے کہا کہ ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آچکی ہے، پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، چند ماہ پہلے یہ سب کچھ ناممکن نظرآ رہا تھا مگر اب سب بہتر نظر آ رہا ہے۔KMS-13/M





