پاکستان

پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

نیویارک: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مظلوم کشمیری عوام کی جائز جدوجہد آزادی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسحاق ڈار نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں سے خطاب میں کرتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے فوری حل پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کے اصول کااحترام فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے اہم ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات 9لاکھ سے زائدبھارتی قابض افواج کشمیری عوام پر مسلسل ظلم وتشددڈھارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں مکمل بلیک آئوٹ اورمیڈیا پر قدغن کشمیریوں کودرپیش مصائب کو عالمی برادری کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی کوشش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسرائیل کی طرح، بھارت بھی کشمیریوں پر ظلم بربریت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ نائب وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت غیر کشمیری ہندوئوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر جموں وکشمیر کی کو مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف جارحانہ بیانات، بشمول ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضہ کی دھمکیوں کے تناظر میں اسحاق ڈار نے کہاکہ اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات سے ایک اور بھارت پاکستان تنازعہ کے خطرے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اقدامات کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button