نئی دلی یکم مارچ(کے ایم ایس) بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ساتھ نو آبادیاتی جیساسلوک روا رکھے ہوئے ہے اوروہ مقبوضہ علاقے کے عوام کے جمہوری اوراقتصادی حقوق پامال کرکے انہیں غربت او افلاس کی گہری کھائی میں دھکیل رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انڈیا انٹر نیشنل سنٹر نئی دلی میں منعقد منعقد ہ ایک کانفرنس کے مقررین نے کیا ۔ انہوں …
تفصیل۔۔۔بھارتی عدالت نے 7مسلمانوں کوسزائے موت سنائی
لکھنویکم مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے سات مسلمانوں کو مودی حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں سزائے موت سنائی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں محمد فیصل، غوث محمد خان، محمد اظہر، عتیق مظفر، محمد دانش، محمد سید میر حسین اور آصف اقبال عرف راکی شامل ہیں۔ایک …
تفصیل۔۔۔لداخ میں مارے گئے بھارتی فوجی کے باپ کو بہار پولیس نے گرفتار کر لیا
پٹنہ یکم مارچ(کے ایم ایس)مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں2020میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ تصادم میں مارے گئے ایک بھارتی فوجی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار میں ضلع ویشالی کے قصبے جنڈاہا میں سرکاری اراضی پر اپنے بیٹے کے لیے ایک یادگار تعمیر کرنے پر پولیس نے مذکورہ فوجی کے والد کو تشدد کا نشانہ بناکرگرفتار کر لیا ۔ تاہم پولیس نے …
تفصیل۔۔۔دہلی فسادات کے تین سال مکمل، سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
نئی دہلی یکم مارچ(کے ایم ایس) معروف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنمائوں نے دہلی فسادات 2020سے متعلق مقدمات میں گرفتار کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ جنتا دل یونائیٹڈکے ترجمان کے سی تیاگی، کانگریس کے سینئر رہنماسلمان خورشید، رکن پارلیمنٹ اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنما منوج کمار جھاہ، سیاسی کارکن یوگیندر یادو، سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب اور جیل میں نظر بند کارکن خالد سیفی کی اہلیہ …
تفصیل۔۔۔تحقیقاتی ادارے سیاسی انتقام اور ہراساں کرنے کے لئے بی جے پی حکومت کے ہتھیار بن چکے ہیں
نئی دہلی یکم مارچ(کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی نے سی بی آئی کے ذریعے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا کی گرفتاری پر بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن( سی بی آئی) اور محکمہ انکم ٹیکس سیاسی انتقام اور ہراساں کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے ہتھیار بن …
تفصیل۔۔۔بھارت : کرناٹک میں ٹیپو سلطان کے نام پر جنکشن کا نام تبدیل کرکے ساورکرکے نام پر رکھنے پر کشیدگی
بنگلورو28فروری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی طرف سے18ویں صدی کے مسلمان حکمران ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب ایک جنکشن کا تبدیل کرکے بی جے پی کے رہنما ساورکر کے نام پر رکھنے پر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ صورتحال نے فرقہ وارانہ رخ اختیار کر لیا ہے جس سے ریاست کے یادگیر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خطرہ لاحق ہوگیاہے۔یادگیر میونسپلٹی جو …
تفصیل۔۔۔بھارت مسلسل پانچویں سال انٹرنیٹ بندشیں لگانے والے ممالک میں سرفہرست: رپورٹ
نئی دہلی28فروری(کے ایم ایس) ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت گزشتہ سال 84 مرتبہ انٹرنیٹ کی بندشوں کے ساتھ مسلسل پانچویں بار ان ممالک میں سرفہرست رہا ہے جنہوں نے انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق”Access Now ”اور”KeepItOn”کوئیلیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندشوںکے احکامات احتجاجی مظاہروں، جھڑپوں، اسکولوں کے امتحانات اور انتخابات سمیت مختلف مواقع پر …
تفصیل۔۔۔ممبئی میں ہندو انتہاپسندوں کی نفرت انگیز تقاریر، مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
ممبئی28فروری(کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ کی ممانعت اور وارننگ کے باوجود ہندو انتہاپسندوں نے ممبئی میں ریلی نکالی اورریلی کے دوران نفرت انگیز تقاریر کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی کال بھی دی ۔ ریلی کا اہتمام فرقہ وارانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور نام نہادلو جہاد ، گائے کے ذبیحہ اور غیر قانونی تجاوزات سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت پر دبائو بڑھانے کے لیے کیا …
تفصیل۔۔۔بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں سول ملیشیا وی ڈی جی کو بحال کردیا، امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی
سرینگر28فروری(کے ایم ایس) امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے نیا کشمیر بنانے کی کوششوں کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بڑی حد تک خاموش کرادیاگیا ہے اور انکی تمام شہری آزادیوں پر قدغن عائدہے کیونکہ بھارت کسی بھی قسم کی اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا روادارنہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اے پی کی …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مقامات کے اصل ناموں کی بحالی کی درخواست مسترد کرد ی
نئی دلی 27فروری(کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کو مفاد عامہ کی ایک عرضداشت کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت ماضی کا قیدی نہیں رہ سکتا۔عرضداشت میں حملہ آوروں کی طرف سے تبدیل کئے گئے تاریخی قدیم، ثقافتی اور مذہبی مقامات کے اصل ناموں کو بحال کرنے کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی وی ناگرتھنا …
تفصیل۔۔۔