نئی دلی 28مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے منتازعہ فلم ‘دی کشمیر فائلزپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مستقبل اب تشدد پسند تنظیموں کے ہاتھوں میں ہے اور مودی کی سربراہی میں بی جے پی حکومت اپنی سیاست کے لیے اس طرح کی متنازعہ فلموں کو ٹیکس فری کر رہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد ادیب نے ایک انٹرویو میں کہاکہ …
تفصیل۔۔۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے حجاب پر پابندی کا کرناٹک ہائی کور ٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
نئی دلی 28مارچ (کے ایم ایس)آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ بورڈ نے اپنی عرضداشت میں کہاہے کہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں غلط دلائل کا سہا رالیا ہے اور مسلم خواتین کی مذہبی آزادی اور آئینی حقوق کو سلب کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا …
تفصیل۔۔۔یوم پاکستان کی مبارکباد دینے کے الزام میں مسلمان طالبہ گرفتار
بنگلورو 27مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ میں ایک مسلمان طالبہ کو یوم پاکستان پر لوگوں کو مبارکباد دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طالبہ جس کی شناخت کتھمہ شیخ کے نام سے ہوئی ہے،مدھول ٹان کی رہائشی اور مقامی مدرسے کی طالبہ ہے۔بھارتی پولیس نے کہا کہ کتھمہ شیخ نے یہ پیغام پوسٹ کیا تھا کہ ”خدا ہرملک کو امن، اتحاد …
تفصیل۔۔۔بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہڑتال کے باعث بھارت میں بینکنگ سروسز متاثر
نئی دہلی 28مارچ (کے ایم ایس )بھارت میں مرکزی تاجر یونینوں کی طرف سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے بینکنگ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان جوائنٹ فورم آف ٹریڈ یونینز نے کیا تھا۔ آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کی تھی تاکہ سرکاری شعبے کے بینکوں کی نجکاری …
تفصیل۔۔۔مسلم پرسنل لاء بورڈ کا حجاب معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع
نئی دہلی28مارچ (کے ایم ایس)آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بورڈ نے آج بھارتی عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنے فیصلے میںدرخواستوں کو خارج کرنے …
تفصیل۔۔۔کرناٹک میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں حجاب کی اجازت نہیں
بنگلور 28مارچ(کے ایم ایس)کرناٹک کی ریاستی حکومت نے امتحانات کے دوران کلاس رومز میں مسلمان طالبات کو حجاب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی ریاست میں کئی مسلمان لڑکیوں کو امتحانی ہالوں سے باہر نکال دیا گیا۔ حجاب پر پابندی کے دوران کرناٹک میں بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحانات پیر کو شروع ہوئے اور ریاست بھر کے 3,440مراکز میں 8.76لاکھ سے زائد …
تفصیل۔۔۔بھارتی معاشرے میں حجاب پہننے والی لڑکیوں کو نشانہ بنانا بند کیا جائے : مس یونیورس
نئی دہلی 28مارچ(کے ایم ایس)مس یونیورس 2021کا تاج اپنے نام کرنے والی بھارتی ماڈل اور اداکارہ ہرناز کور سندھو نے بھارتی معاشرے سے اپیل کی ہے کہ حجاب کے معاملے پرمسلمان لڑکیوں سمیت خواتین کو نشانہ بنانا بند کیاجائے اورانہیںاپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دی جائے۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے تین ججوں کے بنچ نے حال ہی میں کئی درخواستوں کو خارج کر دیا جن میں تعلیمی اداروں کے …
تفصیل۔۔۔بھارت: اتر پردیش اور بہارکے بعدسب سے زیادہ دوران حراست ہلاکتیں پنجاب میں ہورہی ہیں
چندیگڑھ 28مارچ(کے ایم ایس)بھارت میںریاست پنجاب میں جہاں سکھ اپنے آزاد وطن” خالصتان” کے لیے تحریک چلا رہے ہیں،گزشتہ پانچ سال میں دوران حراست ہلاکتوں کی تعداد ریاست اترپردیش اور بہار کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب میںایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دوران حراست ہلاکتیں ایک سنگین معاملہ ہے اور یہ ریاست پنجاب …
تفصیل۔۔۔بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نوعمر لڑکی کی عصمت دری اور قتل
رائے پور28مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک نوعمر لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 12ویں جماعت کی طالبہ کو ضلع سورج پور میں ایک 23سالہ نوجوان نے زیادتی کے بعد قتل کردیا اور بعد میں اسے خودکشی کا معاملہ قرار دینے کی کوشش کی۔ سورج پور کے ایڈیشنل سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ہریش راٹھور نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو …
تفصیل۔۔۔بھارت:یونیورسٹی میں نماز ادا کرنے پرطالبہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز
مدھیہ پردیش27مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں یونیورسٹی کے اندر نماز اداکرنے پر انتظامیہ نے طالبہ کے خلاف تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مدھیہ پردیش کی ایک یونیورسٹی میں ایک مسلمان طالبہ کو حجاب میں نمازاداکرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طالبہ ڈاکٹر ہری سنگھ گور ساگر …
تفصیل۔۔۔