سکھ
بیساکھی کے موقع پر بھارت کے 2856سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
اسلام آباد08 اپریل(کے ایم ایس) پاکستان نے” بیساکھی ”کے سالانہ تہوار میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے2,856 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے 1974کے مذہبی مقامات کے دورے کے بارے میں پاک بھارت پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت جاری کیے ہیں۔نئی دہلی سے جاری کیے گئے ویزے دیگر ممالک سے تہوار میں شرکت کرنے والے سکھ یاتریوں کو جاری کئے گئے ویزوں کے علاوہ ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور سلمان شریف نے اس پرمسرت موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ اور یاتریوں کو ضروری سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔