لکھنو11مارچ( کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پریس کے شہر جونپور میں ہندو انتہا پسندوں نے شرب پینے سے روکنے پر ایک مسلمان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا۔ شب برات کے موقع پر گھر کے سامنے شراب پینے سے روکنے پر ہندو توا کارکن مسلمان شخص کے گھر میں گھس گئے اور اسے بے تحاشا مارپیٹ کا نشانہ بنایا جسکی وجہ سے اسکی موت ہو …
تفصیل۔۔۔بھارت: کسان رہنما راکیش ٹکیٹ کوبم سے اڑادینے کی دھمکی
لکھنو11مارچ(کے ایم ایس)بھارت میں ایک نامعلوم شخص نے کسان رہنما راکیش ٹکیٹ کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی ہے۔ بھارتیہ کسان یونین(ب کے یو) کے قائد راکیش ٹکیٹ کو فون پر دھمکی دی گئی کہ اگر انہوںنے کسان تحریک سے علیحدگی اختیار نہ کی تو انہیں اہلخانہ سمیت سے بم سے اڑا دیا جائے گا۔ راکیش ٹکیٹ کے بیٹے گورﺅ ٹکیت ار بھارتیہ کسان یونین کے صدر …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت نے خالصتان حامی جذبات کو فروغ دینے کے الزام میں 6 یوٹیوب چینل بلاک کردیے
نئی دہلی 11 مارچ (کے ایم ایس) نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے ریاست پنجاب میں خالصتان حامی جذبات کو فروغ دینے کے الزام میں چھ سے زائد یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اطلاعات و نشریات کے بھارتی سیکرٹری اپوروا چندرا نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران بیرونی ممالک سے چلنے والے چھ سے آٹھ یوٹیوب چینلز کو …
تفصیل۔۔۔بھارت: سکھ یاتریوں کا گرین ٹیکس دینے سے انکار، خالصتان کے حق میں نعرے
چندی گڑھ 11 مارچ (کے ایم ایس) پنجاب سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتریوں نے ریاست ہماچل پردیش جاتے ہوئے منالی کے داخلی مقام پر گرین ٹیکس ادا کرنے سے انکار کر دیا اور ہائی وے کو بلاک کر کے احتجاج کیا۔ انہوںنے اس دوران خالصتان کے حق میں زیر دست نعرے لگائے۔ یہ واقعہ ہماچل پردیش کی سرحد پر چندی گڑھ منالی شاہراہ پر پیش آیا ۔ تقریباً …
تفصیل۔۔۔جھارکھنڈ : ہندوتوا غنڈوں نے 65 سالہ خاتون کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا
رانچی 10 مارچ (کے ایم ایس) شورش زدہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندو توا ہجوم نے ایک 65 سالہ خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون کی شناخت بوچی دیوی کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست کے ضلع گوڈا کے گاﺅں امور نیما کی رہائشی تھی۔ بوچی دیوی کے بیٹے مراری سنگھ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ ان …
تفصیل۔۔۔نئی دلی :”خواتین ریزرویشن بل “کی منظور ی کیلئے بھوک ہڑتال
نئی دلی10مارچ(کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں بھارت راشٹرا سمتی کی رہنما کے کویتا کی قیادت میں بڑی تعداد میں خواتین نے زیر التو” خواتین ریزرویشن بل“ کی پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔ سیاست میں خواتین کی نمائندگی کے تناسب میں افاضے کیلئے یہ بل گزشتہ 27برس سے زیر التوا ہے۔کے کویتا نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات …
تفصیل۔۔۔اورنگ آباد ،عثمان آباد کے نام بدلنے کے معاملے پر ریفرنڈم کرایا جائے، اے آئی ایم آئی ایم
ممبئی 10مارچ ( کے ایم ایس ) بھارت میں آ ل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما سید امتیاز جلیل نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام بدلنے کے معاملے پر ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف عوام ہی نام کی تبدیلی کا فیصلہ کرسکتے ہیں دہلی یا ممبئی میں بیٹھا کوئی رہنمانہیں۔ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنی مسلم دشمنی …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: ایچ 3 این 2 وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت
بنگلورو10مارچ (کے ایم ایس )بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہاسن میں ایچ 3 این 2 وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاکت کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس وائرس کو ہانگ کانگ فلو بھی کہا جاتا ہے۔ بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ فلو سے متاثرہ مریض کو 24 فروری کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور یکم مارچ کو اس کی موت ہوئی تھی۔ …
تفصیل۔۔۔کانگریس پارٹی نے بھارت کے نائب صدر کوبی جے پی کا چیئر لیڈرقراردیدیا
نئی دلی10مارچ(کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی نے نائب صدر جگدیپ دھنکڑ کی طرف سے پارٹی رہنماء راہل گاندھی کے برطانیہ میں بیان پر تنقید پر حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے نائب صدر کو بی جے پی کا چیئر لیڈر قراردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے ایک بیان میں راہل گاندھی پر نائب صدر کی تنقید پر انہیں …
تفصیل۔۔۔بہار:مسلم نوجوان ،ہندوتوا بلوائیوں کے وحشیانہ تشدد سے جاں بحق
نئی دلی10مارچ(کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار کے ضلع چھپرہ میں مبینہ طورپرگائے کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں ہندوتوا بلوائیوں کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کا نشاہ بننے والا ایک اور مسلم نوجوانوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 2014میں بھارت میں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی پارٹی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ہندو بلوائیوں کی طرف سے مسلمانوں پر وحشیانہ …
تفصیل۔۔۔