بھارت

بھارت :تلنگانہ میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج، وزیر تعلیم کے استعفیٰ کا مطالبہ

حیدرآباد : بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں کاکروچ جنتا پارٹی اور دیگر تنظیموں نے اتوارکو ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پیپر لیک ہونے اور بورڈ کے آن اسکرین مارکنگ سسٹم میں بے ضابطگیوں پر بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین بھارتی حکومت کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کرنے کے لیے بڑی تعداد میں دھرنا چوک پر جمع ہوئے۔ انہوں نے ”ہم انصاف چاہتے ہیں“ اور”دھرمیندر پردھان استعفیٰ دو“ جیسے نعرے لگائے۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق لداخ کے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک بھی مظاہرین سے خطاب کرنے والے ہیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پارٹی کو آج شام تک دھرنا دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button