بھارت
آسام: بی جے پی حکومت نے بنگالی نژاد مسلمانوں کے دہائیوں پرانے 500 گھر مسمار کردیے
دیسپور:
بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی ریاست آسام میں حکومت نے گوہاٹی کے مضافات میں واقع اجارا میں بنگالی نژاد مسلمانوں کے دہائیوں پرانے تقریباً 500 گھروں کو منہدم کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، آپریشن میں ازرہ ریونیو سرکل کے اسلام پور علاقے میں تقریباً 737 بیگھہ (245 ایکڑ) پر پھیلی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سیلاب اور ندی کے کنارے کٹاو¿ سے بے گھر ہونے والے متاثرہ خاندان تقریباً دو دہائیوں سے اس علاقے میں مقیم تھے۔
شہری حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مہمات بنگالی بولنے والے مسلمان تارکین وطن کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتی ہیں، جنہیں اکثر "غیر قانونی بنگلہ دیشی درانداز” کا نام دیا جاتا ہے۔







