مقبوضہ جموں و کشمیر

متحدہ مجلس علماءکی محرم الحرام کے موقع پرشر انگیز عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں متحدہ مجلس علماءکے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی ہدایت پر مجلس کی شیعہ سنی رابطہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے صدر دفتر میں منعقد ہواجس میں اتحاو اتفاق، باہمی احترام ، بین المسالک افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس کی صدارت آغا سید مجتبیٰ نے کی جبکہ اس میں سرکردہ علماءاور مختلف اسلامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاءنے اس بات پر زور دیا کہ مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر مسلم ا±مہ کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر اتحاد، باہمی احترام اور بین المسالک افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے محرم الحرام کے تقدس کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے یا بھائی چارے کے ماحول کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں گزشتہ برس محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مواد کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور دینی تنظیموں اور افراد پر زور دیا گیا کہ وہ عوامی بیانات اور سوشل میڈیا کے استعمال میں ذمہ داری، احتیاط اور اعتدال کا مظاہرہ کریں۔شرکاءنے نبی کریمﷺکے جلیل القدر صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیت کے احترام و تقدس کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیز یا تفرقہ پیدا کرنے والے بیانات اسلامی اقدار اور امت کے اتحاد کی روح کے منافی ہیں۔اجلاس میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ متحدہ مجلس علماء کے بینر تلے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو محرم الحرام کے دوران صورتحال پر نظر رکھے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا موثر تدارک کرے۔ آغا سید مجتبیٰ نے متحدہ مجلس علماءاور اس کی قیادت بالخصوص میرواعظ عمرفاروق کی جانب سے بین المسالک افہام و تفہیم، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عوامی رہنمائی کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا۔
اجلاس میں شریک ممتاز شخصیات میں مولانا شوکت حسین کینگ، آغا سید محمد یوسف، سید عادل مرتضیٰ، سید محسن رضوی، مولانا بلال احمد حاجی، مفتی غلام رسول سامون، سبط محمد شبیر قمی، سید پرویز صفوی، محمد الطاف منتظر، غلام محمد ناگو، محمد جمال بچھو، امداد ساقی، قاری محمد اسلم رحیمی، مفتی توفیق عمر ندوی، مشتاق احمد صوفی، پیر غلام نبی، ماجد عباس جواد، ایڈوکیٹ یاسر رﺅف، امتیاز ملک اور مجلس کے سیکریٹری مولانا ایم ایس رحمن شمس سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button