بھارت

اتر پردیش: دریائے گنگا میں کشتیوں پر افطار کرنے پر 14 مسلمان گرفتار

لکھنو :
بھارتی ریاست، اتر پردیش کے علاقے وارانسی میں پولیس نے دریائے گنگا میں کشتیوں پر افطاری کا اہتمام کرنے پر 14 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یہ کارروائی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے بعد سامنے آئی ہے جس میں مردوں کو افطاری میں چکن بریانی کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پولیس وجے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ ان تمام افراد کی، جن کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں، ویڈیو کے ذریعے شناخت کی گئی اور انہیں حراست میں لیا گیا۔ان لوگوں کیخلاف ایف آئی آر بی جے پی رہنما رجت جیسوال کی شکایت پر درج کی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button