بھارت

گجرات میں مسلمانوں کے 100مکان مسمار ، حکام کاذمہ داری قبول کرنے سے انکار

گاندھی نگر;بھارتی ریاست گجرات میں مسلم اکثریتی آبادی پر مشتمل ایک بستی میں تقریبا 100مکانات کی مسماری کے بعد شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ انہدامی کارروائی 30مئی سے یکم جون کے درمیان گجرات کے دوسرے بڑے شہر اور اہم صنعتی و ٹیکسٹائل مرکز سورت کے کٹار گام علاقے میں واقع ناصر نگر نامی بستی میں کی گئی ۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بلڈوزروں نے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے گھروں کو منہدم کیا جس کے نتیجے میں درجنوں خاندا ن کھلے آسمان تلے زندگی گزار نے پر مجبور ہو گئے ہیں ، ان کی برسوں کی جمع پونجی اور گھریلو سامنا ملبے کا ڈھیر بن گیا۔اتنی بڑی بلڈوزر کارروائی کا ایک  قابل غور پہلو یہ ہے کہ اسکی ذمہ دار ی کوئی بھی سرکاری محکمہ قبو ل کرنے کو تیار نہیں ہے
۔ متاثرہ مسلمانوں نے سوال اٹھا یا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے کی کارروائی ریاستی منظور ی کے بغیر کیسے ممکن ہو سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جب کھدائی کرنیوالی مشینیں گھروں کو منہدم کر رہی تھیں تو خواتین اور بچے اہلکاروں سے فریاد کر تے رہے لیکن ان کی کسی نے نہیں سنی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button