نئی دلی 17فروری (کے ایم ایس ) آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ریاست ہریانہ کے علاقے بھیوانی میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں کی طرف سے دو مسلم نوجوانوں کو زندہ جلائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کوانکے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے . اسد الدین اویسی نے ایک ٹویٹ میں جنید او رنصیر کو دو دن قبل راجستھان …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ دفعہ 370کی منسوخی کیخلاف دائر عرضداشتوں کی جلد فہرست جاری کرنے پرغور کریگی
نئی دلی17فروری (کے ایم ایس ) بھارتی سپریم کورٹ نے جمعہ کو دفعہ 370جس کے تحت غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی کے خلاف دائر عرضداشتوں کی جلد فہرست پر فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی پر مشتمل …
تفصیل۔۔۔ٹوئٹر نے نئی دلی اور ممبئی میں اپنے دفاتر بند کردیے
نئی دلی17فروری (کے ایم ایس ) مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں نئی دلی اور ممبئی میں واقع اپنے 2 دفاتر کو بند کردیا ہے۔ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بھارت میں اپنے 3میں سے 2 دفاتر بند کرتے ہوئے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔یہ دفاتر نئی دلی اور ممبئی میں واقع ہیں جنہیں بند کردیاگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس …
تفصیل۔۔۔بھارت:”بی بی سی“ کے دفاتر پرانکم ٹیکس کے چھاپے 60گھنٹوں بعد ختم
نئی دلی17فروری ( کے ایم ایس )بھارت میں برٹس براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کا سلسلہ ساٹھ گھنٹوں بعد اختتام کو پہنچا۔ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیدار بی بی سی ملازمین سے مالیاتی ڈاٹے کی انٹری اپنے ساتھ لے گئے اور الیکٹرانک ڈاٹا کی کلوننگ کی۔ نئی دلی اور ممبئی میں بی بی بی سی کے دفاتر پر چھاپہ مار کارروائی …
تفصیل۔۔۔آسام میں آتشزدگی کے باعث150دکانیں خاکستر
گوہاٹی 17فروری ( کے ایم ایس ) بھارتی ریاست آسام کے ضلع جورہاٹ کے چوک بازار علاقے میں آتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں کم از کم ڈیڑھ سو دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ آگ اس قدر شدید تھیں کہ اسکے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 25سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آگ کے باعث تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی …
تفصیل۔۔۔ہریانہ:ہندو انتہا پسندوں نے دو مسلم نوجوانوں کو زندہ جلادیا
بھیوانی 17فروری (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے دو مسلم نوجوانو ںکو ایک گاڑی میں زندہ جلا کو قتل کر دیا۔ راجستھان کی سرحد سے متصل شہر لوہاروں کے گاﺅ ں بارواس کبنی میں جمعرات کی صبح لوگوں نے ایک جلی ہوئی کار اور اسکے اندر موجود دو نوجوانوں کی مکمل طور پر جلی ہوئی لاشیں …
تفصیل۔۔۔بھارت :بی بی سی کے دفاتر پر چھاپوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا
نئی دہلی16 فروری (کے ایم ایس) بھارت میں برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ آج (جمعرات) مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا۔ انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے بی بی بی کا مالیاتی ڈیٹا اکٹھا کیا اور نیوز آرگنائزیشن کے الیکٹرانک اور پیپر ڈیٹا کی نقول قبضے میں لیں۔ دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے …
تفصیل۔۔۔اترپردیش : پولیس نے جھونپڑی کو آگ لگادی، ماں بیٹی جل کر ہلاک
لکھنو 16 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے ایک گاﺅں مدولی میں پولیس نے انہدامی مہم کے دوران ایک جھونپڑی کو آگ لگادی جسکے نتیجے میں ماں بیٹی زندہ جل کر ہلاک ہو گئیں۔ بہیمانہ واقعے کے وقت پولیس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور ریونیو اہلکار بھی پر موجود تھے اور وہ بعد میں فرار ہوگئے۔ہلاک ہونے والی خاتون کے بیٹے شیوم ڈکشت نے واقعے …
تفصیل۔۔۔اترپردیش :ہندوانتہا پسندوں کی زیر تعمیر مسجد میں توڑ پھوڑ
نئی دلی 16 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع باندا میں ہندو انتہا پسند تنظیموں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے بلوائیوں نے ایک زیر تعمیر مسجد میں توڑ پھوڑ کی ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہا پسندبلوائیوں نے تعمیراتی کارکنوں پر قانون شکنی کا الزام لگاتے ہوئے مسجد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سڑک پر …
تفصیل۔۔۔کینیڈامیں ہندو مندر پر خالصتان کے حق میں نعرے اور بھارت مخالف گرافٹی بنادی گئی
کینیڈا16فروری(کے ایم ایس) کینیڈا میں ایک مندر پر خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کرنے کے علاوہ بھارت مخالف گرافٹی بنائی گئی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں واقع مندر کی دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعرے تحریر اور بھارت مخالف گرافٹی پینٹ کی گئی ہے ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کینیڈا میں کسی ہندو مندر کو بھارت مخالف گرافٹی …
تفصیل۔۔۔