بھارت
منی پور میں 21 شہری اغوا
امپھال: بی جے پی کی برسراقتدار شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع اکھرول میں شانگکائی گاو¿ں سے پانچ خواتین سمیت 21افراد کو اغوا کر لیا گیا ۔ شنگکائی گاﺅں میں کوکی( عیسائی) قبائل آباد ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان لوگوں یو امپھال-اکھرول سڑک پر سفر کے دوران اغوا کیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ گو کہ اغوا شدہ افراد کو بعد میں رہا کیا گیا تاہم انکی گاڑیاں اور موبائل فون واپس نہیں کیے گئے۔






