بھارت

ہریانہ میں لاپتہ مسلمان تاجر کی مسخ شدہ لاش برآمد

چندی گڑھ :
دہلی کے 31 سالہ مسلمان تاجر محمد اریب کی مسخ شدہ لاشر ریاست ہریانہ کے فرید آباد کے جنگلاتی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔ تاجر گزشتہ کئی روز سے لاپتہ تھا۔تاجر کو دو ہندو ﺅںنے کاروبار سے متعلق ایک تنازعہ پر قتل کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ مسلمان تاجر کو دو ہندو مردوں نے ایک کاروبار ی معاملے پر قتل کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اریب کو سامان دکھانے کے بہانے ہریانہ لے جایا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ ملزموں نے اسے باندھ کر مار ڈالا اور اس کی ڈھائی لاکھ روپے کی نقد رقم اور اور اس کا اسکوٹر بھی لے لیا۔ بعد ازاں اس کی لاش فرید آباد کے جنگلاتی علاقے میں چھوڑ دی گئی۔
پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن کی شناخت راہول اور بابو کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ لاش شدید مسخ شدہ حالت میں ملی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button