نئی دلی 20فروری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ نکسل باغیوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ضلع کے علاقے راج ناندگائوں میں پیر کو صبح سویرے نکسل باغیوں نے ہیڈ کانسٹیبل راجیش سنگھ اور ایک اور افسر پر 20 رائونڈ فائر کیے ۔ دونوں اہلکار چند سوراج اور بورتالائو کے درمیان واقع پولیس چوکی جا رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق راجیش سنگھ بورتالائو پولیس اسٹیشن …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کو دلی وقف بورڈ کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، چیئرمین امانت خان
نئی دلی 20فروری(کے ایم ایس) بھارت کی ہائوسنگ اور شہری امور کی وزارت نے دلی وقف بورڈ کی 123جائیدادوں پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں مساجد، درگاہیں اور قبرستان شامل ہیں۔ بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے بھارتی وزارت کے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امانت اللہ خان نے کہاہے کہ وہ مودی حکومت کو وقف بورڈ کی املاک پر قبضہ نہیں …
تفصیل۔۔۔ملکار جن کھڑگے کی کانگریس پارٹی کے رہنمائوں پر ای ڈی کے چھاپوں پر مودی حکومت پر کڑی تنقید
نئی دلی20فروری(کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپوں پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 9 سال میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے مارے گئے 95فیصد چھاپے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف ہیں جن میں بیشتر کانگریس پارٹی کے لیڈرشامل ہیں۔انہوں نے …
تفصیل۔۔۔بھارت :چھتیس گڑھ میں نکسل گوریلوں کا تعمیراتی مقام پر دھاوا،مشینیں نذرآتش
رائے پور 20فروری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں خواتین نکسل گوریلوں نے ایک تعمیراتی مقام پر دھاوا بول دیا اور سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والی تین مشینوں کونذرآتش کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی انصاف اور آزاد وطن کا مطالبہ کرنے والی خواتین نکسل گوریلوں نے ریاست کے ضلع کانکیر میں سڑک کی تعمیر کے لئے استعمال ہونے والی سرکاری مشینوں کو نذر آتش کر …
تفصیل۔۔۔جدیدبھارت میں مسلمانوں کو زندہ جلایا جاتا ہے، گرجا گھروں پر روزانہ حملے ہوتے ہیں
نئی دہلی20 فروری (کے ایم ایس)آج جب دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بھارت میں نریندر مودی کی حکومت میں اقلیتوں کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور رواں ہفتے ہی ہندوتوا کے ایک گروہ نے ریاست ہریانہ میں دو مسلمانوں کو زندہ جلا دیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دن دنیا بھر میں اقلیتوں کے ساتھ برابری کے …
تفصیل۔۔۔نئی دلی: عیسائیوں کاگرجا گھروں پر حملوں، تشدد ، گرفتاریوں کے خلاف احتجاج
نئی دہلی 19 فروری (کے ایم ایس)ؓبھارت میں عیسائی برادری کے ارکان نے ملک کے مختلف حصوں میں گرجا گھروں پر حملوں، تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف دارلحکومت نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دہلی کے پنجابی باغ سے مظاہرہ کیلئے شرکت کیلئے آنے والی پونم نامی ایک خاتون نے کہا کہ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جنتر منتر آئے ہیں۔اتر …
تفصیل۔۔۔راجستھان : ناصر اور جنید کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی دھرنا
جے پور، 19 فروری (کے ایم ایس)بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں کی طرف سے زندہ جلا کر قتل کیے گئے دو مسلمان نوجوانوں جنید اور ناصر کے اہلخانہ اور رشتہ داوں نے مجرموں کی فوری گرفتاری اور انہیں کڑی سزا دینے کے اپنے مطالبے پر زور دینے کیلئے دھرنا دیدیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجستھان کے رہائشی نوجوانوں جنید اورناصر کو چند روز قبل …
تفصیل۔۔۔دو مسلمان نوجوانوں کے وحشی قاتلوں پر”یو اے پی اے“لگایا جائے، جمعیت علمائے ہند
نئی دلی19فروری(کے ایم ایس)بھارت میں جمعیت علمائے ہند کے صد ر مولانا محمود اسعد مدنی نے ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی میں دو مسلم نوجوانوں جنید اور ناصر کے وحشیانہ قتل پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے اسے انتہائی انسانیت سوز قرار دیاہے۔ انہوں نے بہیمانہ واقعے کے مجرموں کے خلاف ”یو اے پی اے“کے تحت مقدمہ در ج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مولانا محمدد اسعد مدنی …
تفصیل۔۔۔ہندو راشٹر کا پرچار کرنے والوں نے جنید اور ناصر کو قتل کردیا: اویسی
تلنگانہ19فروری(کے ایم ایس) بھارت میںآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ہندو راشٹر کا پرچارکرنے والوں نے جنید اور ناصر کو قتل کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی میں چند روز قبل دو مسلمان نوجوانوں جنید اور ناصر کو ایک کار میں زندہ جلاکر قتل کر دیا گیاتھا۔اسد الدین اویسی نے تلنگانہ میں …
تفصیل۔۔۔بھارت میں کشمیری طلبا ء کا کوئی وکیل نہیں، ہائی کورٹ نے کیس سہارنپور منتقل کردیا
آگرہ19فروری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرآگرہ کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تین کشمیری طلباء کی فائل جن کو ٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ کے ایک میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا، تقریبا 15ماہ بعد سہارنپور پہنچ گئی ہے۔ آگرہ میں وکلاء نے کشمیری طلباء کا مقدمہ لڑنے سے انکارکیا تھاجس کے بعدالہ آباد ہائی کورٹ …
تفصیل۔۔۔