مہاراشٹر: اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل پر حملہ

ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڈ میں واقع ایک گردوارے کے دورے کے دوران شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل ایک حملے میں زخمی ہو گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کو اس حملے میں ہاتھ میں چوٹ آئی ہے۔اکالی دل کے رہنما کے مطابق، سکھبیر سنگھ بادل ناندیڈ میں تھے اور تخت سچ کنڈ شری ہزار ابچل نگر صاحب گردوارے میں حاضری دینے کے بعد ایک قریبی گردوارے گئے تھے جہاں پر ایک شخص نے ان پر محلہ کیا۔پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے کرپا۔ سے سکھبیر سنگھ پر حملہ کیا،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس حملے میں دو افراد ملوث تھے، تاہم ناندیڈ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیناش کمار نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "صرف ایک ملزم ہے، جو گردوارے میں خدمات انجام دینے والا نیہنگ سیوادار (رضاکار) ہے۔
علیحدہ طور پر، ناندیڈ کے کلیکٹر راہول کردیلے نے بتایاہے کہ حملے میں سکھبیر سنگھ بادل کو معمولی چوٹ آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکالی دل کے سربراہ کو بچانے والےپولیس انسپکٹربھی حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے وقت سکھبیر سنگھ کی اہلیہ اور لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق، ملزم کی شناخت جسپال سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جو عدالت میں کلرک کے طور پر کام کرتا ہے اور گزشتہ دو سال سے ماتا صاحب گردوارے میں سیوادار ہے۔








