بھارت

ایمیزون کا بھارت میں کھانے کی ترسیل کا کام بند کرنے کا اعلان

نئی دہلی،27 نومبر (کے ایم ایس) امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون رواں برس کے آخر تک بھارت میں کھانے کی ترسیل کے اپنے کاروبار کو بند کردے گا۔ کمپنی 29 دسمبر کو بھارت میں کھانے کی ترسیل کا کام بند کر دے گی جو Amazon Food کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایمی زون نے مئی 2020 میں بنگلورو کے کچھ حصوں میں کام کا کا آغاز کیا تھا جو …

تفصیل۔۔۔

بھارت:ہریانہ کے کسانوں کا مودی حکومت پر دھوکہ دہی کا الزام، تحریک دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی

چندیگڑھ27نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست ہریانہ میں کسانوں نے مودی حکومت پر دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے ایک بار پھر سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے ان سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی تحریک سے پہلے محض ایک ریہرسل ہے۔ ریاست میں پنچایتی انتخابات کے باوجود اتنی بڑی …

تفصیل۔۔۔

بھارتی ٹریڈ یونینوں کی بجٹ سے پہلے وزیر خزانہ سے ملاقات کے بائیکاٹ کی دھمکی

نئی دہلی27نومبر(کے ایم ایس)بھارت کی دس بڑی ٹریڈ یونینوں نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو لکھے گئے ایک خط میں دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں اپنے مطالبات پیش کرنے کے لیے مناسب وقت نہ ملا تو وہ بطوراحتجاج کل(پیرکو) ہونے والی پری بجٹ میٹنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔ وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط پر آل انڈیا ٹریڈ یونین، سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز، ہند مزدور سبھا، لیبر …

تفصیل۔۔۔

ہندو انتہا پسند تنظیم کا6دسمبر کو متھورا کی شاہی عیدگاہ مسجدمیں پوجا کرنے کا اعلان

متھورا 26نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہا پسند تنظیم اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے6دسمبر کو متھورا کی شاہی عیدگاہ مسجدمیں پوجا کرنے کا اعلان کیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ ہندو مہاسبھانے اعلان کیاہے کہ وہ 6دسمبر کو شاہی عیدگاہ مسجد میں لڈو گوپال کا جلابھیشیک اورہنومان چالیسا کا پاٹھ کرے گی۔ ہندومہاسبھا نے کہاکہ تنظیم کے کارکنان ہرصورت میں …

تفصیل۔۔۔

بی جے پی نے کیجریوال کو قتل کرنے کی سازش شروع کر دی ہے، نائب وزیر اعلیٰ نئی دلی

نئی دلی26نومبر(کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسودیا نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) گجرات اور دہلی کارپوریشن انتخابات میں اپنی شکست سے اتنی خوفزدہ ہے کہ اس نے اب دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو قتل کرنے کی سازش شروع کر دی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سسودیا نے ایک پریس کانفرنس …

تفصیل۔۔۔

2002میں فسادیوں کو سبق سکھایا ، بھارتی وزیر داخلہ کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

احمد آباد26نومبر (کے ایم ایس)بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات میں 2002 میںفسادیوںکو سبق سکھایا گیا اور بی جے پی ریاست میں امن لے آئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امیت شاہ نے گجرات کے ضلع کھیڑا میں مہودھا کے مقام پر ایک انتخابی ریلی سے اپنی تقریر میں مسلمانوں کا نام لیے بغیر انہیں نشانہ بنایا اور …

تفصیل۔۔۔

اترپردیش: راشد خان کے نام سے لڑکی کے قاتل کی حمایت کرنے ولا ہندو نکلا

لکھنو26 نومبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ایک ہندو نوجوان وکاس کمار کوگرفتار کر کے انکشاف کیا ہے کہ یہ وہی وکاس ہے جوایک وائرل ویڈیو میں راشد خان کا روپ دھار کر آفتاب پونا والا کی حمایت کررہا تھا۔آفتاب پونا والا نے حال ہی میں ایک ہندو لڑکی شردھا واکر کو وحشیانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وکا س کمار …

تفصیل۔۔۔

ممبئی”گلوان کہتا ہے ہیلو“ کے بیان پر اداکارہ ریچا چڈاکے خلاف پولیس میں شکایت درج

ممبئی25 نومبر (کے ایم ایس) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا Richa Chadha کے خلاف بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ افسرکے بیان پر تبصرہ کرنے پر ممبئی کے ایک تھانے شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ریچا چڈھا نے ایک ٹویٹ میں بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا جس میں انہوں نے منگل کو یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی …

تفصیل۔۔۔

گجرات: کالج میں ہندوتوا غنڈوں کا مسلم طلبہ پروحشیانہ تشدد

  نئی دلی 25نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت کے ایک کالج میں ہندوتوا غنڈوں نے تین مسلم طالبعلموں کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاہے۔ یہ واقعہ سورت کے بھگوان مہاویر کالج میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔دو منٹ بائیس سیکنڈ دورانیہ کی ویڈیو میں چہروں کو رومال سے چھپائے ہندوتوا غنڈوں کے ایک گروپ کو مسلم طلبہ پر …

تفصیل۔۔۔

راجستھان: مسلم نوجوان کے قتل کے بعد حالات کشیدہ،انٹرنیٹ سروسز معطل

جے پور 25 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست راجستھان میں ہندوتوا دہشت گردوں کی فائرنگ میں ضلع بھیلواڑہ میں ایک مسلم نوجوان ابراہیم پٹھان قتل اوراسکا بھائی قمر الدین زخمی ہوگیا ہے جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بھیلواڑہ میں ہندوتوا دہشت گردوں نے 34سالہ ابراہیم پٹھان کو قتل اوراسکے بھائی 22سالہ قمر الدین کو زخمی کردیا جس کے بعد …

تفصیل۔۔۔