بھارت
آسام:بھارتی ائر فورس کا ٹرانسپورٹ طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ سمیت پانچ اہلکار ہلاک

دیسپور:بھارتی ائر فورس ( آئی اے ایف) کے AN-32 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے کو ریاست آسام کے جورہاٹ ایئربیس پر لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق حادثے میں جہا ز کے پائلٹ سمیت فضائیہ کے پانچ اہلکار اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ شریک پائلٹ بچ گیا ہے اور اسے علاج کیلئے ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔
بھارتی ائر فورس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت پرشانت سنگھ ،فلیٹ لیفٹیننٹ شبھم کمار، سارجنٹ جتیندر شرما ، اگو کھیمارام اور وایو دانش عالم کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی ۔








