مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر، پونچھ میں آگ لگنے سے دس بکریاں اور بیل زندہ جل گئے
جموں24فرور ی (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دس بکریاں اور ایک بیل جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
ضلع کے علاقے مینڈھر میں تکیہ کالابان کے مقام پر دورا ن شب مویشیوں کے شیڈ میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ پر قابو پائے جانے تک دس بکریاں اور ایک بیل جھلس کر ہلاک ہو چکے تھے۔ شیڈ ایک بیوہ خاتون کا تھا ۔ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاتون کو معاوضہ فراہم کرسکے تاکہ اسکے نقصان کا ازالہ ہو سکے۔