مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں بجلی کی بندش اورپانی کی قلت کے خلاف لوگوں کا احتجاج

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے جموں شہر میں لوگوں نے بجلی کی بندش اورپینے کے پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے باقاعدگی سے پانی کی فراہمی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا اورحکام کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں، کاروباری اداروں، طلبائ، کسانوں اور معاشرے کے دیگر طبقات کے لیے بنیادی سہولیات انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ قلت کی وجوہات کا تعین کریں اور فوری طور پر اصلاحی اقدامات کریں۔
مظاہرین نے پانی کی ناکافی فراہمی اور بجلی کی بار بار بندش پر تشویش کا اظہار کیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کو ضروری سہولیات بلا تعطل میسر رہیں۔احتجاج میں خواتین،بچوں اوربزرگوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button