پاکستان

انڈونیشیا کا چین سے J-10طیارے خریدے پر غور

پاک بھارت حالیہ لڑائی میں چینی ساختہ طیارے نے اپنا لوہا منوایا

جکارتا:پاکستان کی طرف سے فرانسیسی ساختہ رافیل سمیت بھارتی طیارے مار گرانے کے بعد انڈونیشیا نے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان نے کہا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے جے 10 طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
نائب وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہماری چین کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اس نے ہمیں صرف جے 10 طیارے ہی کی نہیں بلکہ بحری جہازوں اور دیگر ہتھیار وں کی بھی پیشکش کی ہے۔
انڈونیشیا نے حالیہ برسوں میں اپنی پرانی فوجی سازوسامان کو جدید بنانے کی کوششیں شروع کی ہیں اور 2022 میں اس نے 8.1 ارب ڈالر مالیت کے 42 فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارے خریدے، جن میں سے 6 طیارے اگلے سال فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے اپنا لوہا منوایا۔ بھارتی فضائیہ کے 3 جدید فرانسیسی رافیل طیاروں سمیت 6بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے نے دنیا کو حیران کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button