مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کا پاکستان کی شہری آبادی پر بزدلانہ حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب ، 5بھارتی طیارے تباہ

اسلام آباد: بھارت نے رات کی تاریخی میں پاکستان کی شہری آبادی کو بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنایا جسکاپاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا ہے ۔ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر “ کی طرف سے صبح 4 بجے کے قریب صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار فراہم کیے اور تین رافیل طیاروں سمیت پانچ بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کی۔
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، بھارتی طیاروں کو بھارت کی ہی حدود میں مار گرایا، تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل، ایک سخوئی 30 اور ایک مگ شامل ہے جبکہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ’بی بی سی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ پاک فضائیہ نے اکھنور، جموں، برنالہ اور انبالہ میں بھارتی فضائیہ کے 3 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک کواڈ کاپٹر اور ایک بڑا ڈرون طیارہ بھی تباہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاک فضائیہ نے ایک ہیبرون ڈرون بھی مار گرایا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، کوٹ کٹھیرا سیکٹر کوٹلی میں دشمن کی سرلیا ون پوسٹ تباہ کردی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کا پاک فوج ا±سی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ بھارت نے رات گئے پاکستان پر بزدلانہ میزائل حملے کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یہ بھی تصدیق کی ہے بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد میں بزدلانہ میزائل حملے میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے جبکہ دو شہری لاپتا ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ احمد پور شرقی میں ایک بچے کی شہادت اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلی میں 2 شہری شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا تھا، میزائل اس کے قریب ایک گھر پر گرا ہے، جہاں والدین اور ایک بچہ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کوٹلی کی ایک مسجد پر بھی حملہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مساجد پر یہ حملے آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button