سوپور میں طالبہ کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والے 8نوجوانوں گرفتار

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سوپور قصبے میں طلبا سمیت 8سے زائدکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فورسز نے قصبے میں رات بھرجاری رہنے والے گھر وںپر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتار نوجوانوں نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں طالبات کی قیادت میں سکول میں ایک طالبہ کی بے حرمتی کے خلاف پرامن احتجاج میں حصہ لیا تھا۔بھارتی فورسز نے سچ کو چھپانے اوراحتجاج کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے مظاہرے میں شامل طلبا کو شرپسند قرار دے کر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا۔مظاہر ے میں شامل ہونے والے دو درجن سے زائد طلبہ کو گرفتار کرنے کیلئے بھارتی فورسز نے رات بھر گھروں پر چھاپے اور تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین مسلسل مقبوضہ کشمیرمیں نافذ ہیں جن کے تحت بھارتی فورسز کو زبردستی گھروں میں داخل ہونے اور بغیر کسی جواز کے کشمیریوں کو گرفتار اور انکے قتل عام کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔






