بنگلہ دیش

بنگلادیش: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک اور طالبعلم رہنما شدید زخمی

ڈھاکہ: بنگلادیش میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک اور طالبعلم رہنما کو سر میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوب مغربی شہر کھلنا میں نامعلوم مسلح افراد نے طالب علموں کی تحریک کے ایک اور رہنما مطلب سکندر کو سر میں گولی مار دی ہے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیاہے۔ یہ واقعہ معروف نوجوان رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔نیشنل سٹیزن پارٹی کی جوائنٹ پرنسپل کوآرڈینیٹر محمودہ میتو نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ مطلب سکندر این سی پی کے کھلنا ڈویژن کے سربراہ اور پارٹی کے ورکرز فرنٹ کے مرکزی کوآرڈینیٹر ہیں جنہیں آج گولی ماری گئی، انہیں تشویشناک حالت میں کھلنا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کھلنا کے علاقے مجید سرانی میں ہونے والے تازہ حملے کے حوالے سے تاحال حملہ آوروں یا ان کے محرکات کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں مل سکیں، تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button