لداخ

”ایل بی اے ”نے بھارتی وزارت داخلہ کو آئندہ اجلاس کیلئے 12اکتوبر کی تاریخ کی تجویز دیدی

Leh: Leh Apex Body (LAB) co-chairman Chering Dorjay (3rd from right) with other members addresses a press conference, in Leh, Ladakh, Friday, Sept. 26, 2025. (PTI Photo/S Irfan)(PTI09_26_2025_000301B)

لیہہ: ”لیہہ ایپکس باڈی ”(ایل بی اے )نے لداخ کے لیے آئینی تحفظات کے حوالے سے بھارتی وزارتِ داخلہ کے ساتھ آئندہ اجلاس کے لیے 12، 13 اور 14 اکتوبر کی تاریخوں کی تجویز دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایل اے بی کے چیئرمین سیرنگ ڈورجے لاکروک نے کہا کہ تنظیم نے یہ تاریخیں بھارتی وزارتِ داخلہ کو پہنچا دی ہیں اور اب جوا ب کی منتظر ہے۔
مذاکرات کا اگلا دور لیہہ میں منعقد ہوگا۔ تنظیم نے وزارت سے کہا ہے کہ وہ تاریخ کو حتمی شکل دے اور ایل اے بی اور ‘کرگل ڈیموکریٹک الائنس’ دونوں کو اس سے آگاہ کرے۔
یاد رہے کہ لداخ کے سیاسی حقوق کیلئے سرگرم تنظیمیں ”لیہہ ایپکس بارڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس”خطے کی اراضی، ثقافت،ماحولیات اور قدرتی وسائل کے لیے آئینی تحفظات چاہتی ہیں ۔ وہ خطے کیلئے ایک ایسی بااختیار اسمبلی کے قیام کی خواہاں ہیں جسے قانون سازی، مالیاتی اور انتظامی اختیارات حاصل ہوں
بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی کی حیثیت کے خاتمے کے وقت لداخ کو ایک الگ یونین ٹیرٹری (مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا لیا تھا”)۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button