مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی بجٹ عوام دشمن اورکارپوریٹ نواز بجٹ ہے ، سیتا رام یچوری


نئی دلی 02 فروری (کے ایم ایس)
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسسٹ) نے مودی حکومت کے مالی سال 2022-23 کے بجٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے عوام دشمن اور کارپوریٹ نوازقراردیا ہے جس سے غریب طبقہ مزید غریب ہو گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی پی آئی(ایم)کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ایک بیان میں بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے کہاکہ مودی حکومت کا بجٹ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں کسانوںکو بھی نظر انداز کیاگیا ہے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے زرعی شعبے کو نظر انداز کر کے کامیاب متحد کسان تحریک کا بدلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام دشمن بجٹ لوگوں کی روزی روٹی پرایک حملہ ہے ۔انہوں نے مودی حکومت سے سوال کیاکہ کورونا وبا کے دوران بہت زیادہ منافع کمانے والوں پر زیادہ ٹیکس کیوں نہیں لگایا گیا۔سیتا رام یچوری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مودی حکومت کے کارپوریٹ نواز بجٹ کومسترد کردیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button