مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی وزیر اعظم کے دورے کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال

سرینگر24 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف بطوراحتجاج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے دی گئی ہے کہ کشمیری اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ اپنا ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بھارت کے گھنائونے جرائم کے خلاف آزاد جموںو کشمیر اور دنیا بھر کے اہم دارلحکومتوں میں کشمیری احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے نریندر مودی کے دورے سے قبل نام نہاد حفاظتی اقدامات کے نام پر مقبوضہ علاقے بالخصوص جموں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکارتعینات کر دیے ہیں۔فورسز اہلکارتمام بڑے شہروں اور قصبوں کے علاوہ سرینگر جموںشاہراہ پر گاڑیوں اور مسافروں کی مسلسل تلاشی لے رہے ہیں۔ لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اونچی عمارتوں پرماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈرون کیمرے اورسراغ رساں کتے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں ۔بھارتی پولیس نے سرینگر کے مختلف علاقوں سے متعدد موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی ہیں۔
دریں اثنا ء کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں بھارتی فوجی روز معصوم نوجوانوں کو قتل کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض بھارتی فوجیوں نے صرف گزشتہ چار دنوں کے دوران 9 نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی اپنے دورے کے ذریعے دنیا کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ علاقے میں حالات بالکل ٹھیک ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button