مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: میر واعظ کو گھر میں نظر بند رکھ کر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا

انجمن اوقاف جامع مسجد کی مذمت

mirwaiz under detention

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد نے میر واعظ کی آج پھر گھر میں نظر بندی اور انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ انتظامیہ نے گزشتہ شام انجمن کومطلع کیا تھا کہ میرواعظ آج جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں اور اس حوالے سے ان پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن وہ اپنی بات سے مکر گئی اور آج انہیں پھر گھر میں نظر بند کر دیا جو انتہائی افسوسناک ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ کشمیرکو سرینگر کی تاریخی جا مع مسجد میں مذہبی فرائض کی انجام دہی سے بلا جواز روکا جارہا ہے اور یہ پابندی نہ صرف انکے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے بلکہ کشمیری مسلمانوں کے دینی امور میں بھی صریح مداخلت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کی رہائی کی مسلسل اپیلوں کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ میر واعظ کی گھر میں نظر بندی کے حوالے سے ایک عرضداشت ہائیکورٹ میں 6 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر ہے اور انجمن یہ امید کرتی ہے کہ عدالت میر واعظ کے بنیادی حقوق بحال اور انکی رہائی یقینی بنائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button