بھارت

بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنا نام بدل کر بھارتیہ جاسوس پارٹی رکھ لینا چاہیے ، انڈین یوتھ کانگریس


نئی دلی 02 فروری (کے ایم ایس)
بھارت میں انڈین یوتھ کانگریس کے مرکزی صدر سرینواس بی وی نے بھارتی حکومت کی طرف سے پیگاسس اسپائی ویئر سافٹ ویئر کی خریداری سے متعلق حالیہ انکشافات پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنا نام بدل کر بھارتیہ جاسوس پارٹی رکھ لیناچاہیے ۔
سرینواس بی وی نے ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت نے بھارت سے غداری اور ملکی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔انہوں نے آج (منگل )سے پیگاسس اسپائی ویئر سافٹ ویئر کے معاملے پرملک بھر کے تمام ریاستی دارلحکومتوں میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیلی ساختہ پیگاسس سپائی وئیر سافٹ ویئر کے ذریعے مودی حکومت نے اپوزیشن کے رہنمائوں، ججوں، صحافیوں ، وکلاء اور دیگر شہریوں کی جاسوسی کی ہے جو کہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ سرینواس بی وی نے کہاکہ حال ہی میں بھارتی حکومت کی طرف سے پیگاسس اسپائی ویئر کی خریداری سے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کیے گئے حیران کن دعوئوںکے بعد اس اسکینڈل کے ثبوت منظر عام پر آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پیگاسس خریدنے اور اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کرنے میں مصروف تھے جبکہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے اور نوجوانوں بے روز گار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مودی حکومت سے دو سوال پوچھے تھے، جن کا انہوں نے جواب نہیں دیا لیکن اب نیویارک ٹائمز کی رپورٹس میں ان سوالات کا جواب بالکل واضح ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button