بھارت

بھارت :ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعدجناح ٹاور کو بھارتی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا


حیدرآباد02فروری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہری گنٹور میں قائم تاریخی جناح ٹاور کو بھارتی پرچم کے رنگوں سے رنگ دیا گیا ہے اور 3 فروری کو اس کے احاطے میں بھارتی پرچم لہرانے کا اعلان کیاگیاہے۔
ہندوتوا قوتین جناح ٹاور کو متنازعہ بتاتے ہوئے سیاسی فائدہ ا ٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ دراصل آندھراپردیش میں بی جے پی انتہائی کمزور ہے اوروہ فرقہ وارانہ تنازعات پیدا کرکے اپنے وجود کو منوانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی لئے آندھراپردیش میں بی جے پی کے صدر ایس ویرا راجو نے گنٹور کے تاریخی جناح ٹاور کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اوربابری مسجد کی طرح جناح ٹاور کو بھی منہدم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے گنٹور کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طورپر 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع چند شرپسندوں نے جناح ٹاور پر ترنگا لہرانے کی کوشش کی جس کوپولیس نے ناکام بنادیا۔ بی جے پی کے رہنمابھارت میں قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے موجود تمام نشانیوں کو مٹانے کی دھمکیاں رہے ہیں۔ گنٹور میونسپل کارپوریشن نے ہندو انتہاپسندوں کے دباﺅ میں آکر اورشہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے نام پر جناح ٹاور کو بھارتی پرچم کے رنگوں سے رنگنے اور 3 فروری کو جناح ٹاور کے احاطے میں بھارتی پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button