بھارت

دہلی ہائی کورٹ نے کشمیری نوجوان کی ضمانت برقرار رکھی

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریکِ آزادی کے ساتھ وابستگی سے متعلق ایک مقدمے میں کشمیری نوجوان متین احمد بٹ کی ضمانت برقرار رکھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس ارون بھاردواج پر مشتمل بنچ نے متین احمد بٹ کو ضمانت دینے کے ٹرائل کورٹ کے 3 مئی 2023 کے حکم کے خلاف بھارتی تحقیقاتی ادارے ”این آئی اے”کی اپیل مسترد کر دی۔بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات سنگین ضرور ہیں تاہم ان کا جائزہ عدالتی ٹرائل کے دوران لیا جانا چاہیے۔ بنچ کے مطابق مقدمے کا جلد مکمل ہونا بظاہر ممکن نہیں ہے۔
این آئی اے نے الزام لگایا تھا کہ متین آزادی پسند کارکنوں کے لیے اوور گرانڈ ورکر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس پر آزادی پسند گروپوں کے لیے اسلحہ حاصل کرنے میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔متین بٹ کو 13اکتوبر 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اپریل 2022 میں اس کے خلاف تعزیراتِ ہند اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون”یو اے پی اے”کے تحت چارج شیٹ دائر کی گئی۔
قانونی ماہرین نے ایسے مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کے خلاف زیادہ تر مقدمات جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔ ان کے مطابق سینکڑوں کشمیری نوجوان محض الزامات کی بنیاد پرسالہاسال سے جیلوں میں قید ہیں۔ ان کے مقدمات کی نہ توسماعت ہوتی ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی جرم ثابت ہوتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button