بھارت

بھارت : اترپردیش سمیت پانچ ریاستوں میں انتخابات سے پہلے 2 کروڑ 29 لاکھ ووٹ حذف

نئی دہلی : بھارتی ریاستوںاتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا، پنجاب اور منی پور میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 13.24 فیصد تک کی کمی آئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ان 5 ریاستوں میں ووٹرز کی تعداد تقریباً 18.71 کروڑ تھی جو گھٹ کر 16.43 کروڑ رہ گئی ہے یعنی تقریباً 2.29 کروڑ ووٹرز کم ہوئے ہیں، یہ تقریباً 12.2 فیصد کی گراوٹ ہے۔ ان 5 ریاستوں میں آئندہ سال کے آغاز میں اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں۔
مذکورہ ریاستوں میں سب سے زیادہ اثر اتر پردیش میں دیکھنے کو ملا ہے جہاں مجموعی کمی کا تقریباً 90 فیصد حصہ ہے۔ ایس آئی آر سے پہلے اترپردیش میں 15.44 کروڑ ووٹر تھے۔ ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں یہ تعداد گھٹ کر 12.56 کروڑ رہ گئی، تاہم حتمی ووٹر لسٹ میں اصلاح کے بعد بڑھ کر 13.40 کروڑ ہو گئی۔
اتر پردیش کی ووٹر لسٹ میں اصلاح کے بعد تقریباً 2.04 کروڑ ووٹرس کی کمی ہوئی۔ یہ کل ووٹرس کا تقریباً 13.24 فیصد ہے اور پانچوں ریاستوں میں سب سے زیادہ کمی یہیں دیکھی گئی ہے۔ ڈرافٹ لسٹ سے تقریباً 2.89 کروڑ نام ہٹائے گئے تھے، جن میں سے تقریباً 84 لاکھ یعنی قریب 29 فیصد نام دوبارہ شامل کر دیے گئے۔
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد ڈرافٹ لسٹ میں 2.15 کروڑ سے گھٹ کر 1.94 کروڑ رہ گئی اور پھر حتمی ووٹر لسٹ میں 2.01 کروڑ رہی۔ ووٹرز کی تعداد میں مجموعی کمی تقریباً 14 لاکھ یا 6.34 فیصد رہی۔ اتراکھنڈ میں ووٹرز کی تعداد 80 لاکھ سے گھٹ کر 71 لاکھ رہ گئی۔ حتمی ووٹر لسٹ میں یہ تعداد 72 لاکھ ہو گئی۔ اس طرح ووٹرزکی مجموعی تعداد میں تقریباً 8 لاکھ یا 10.07 فیصد کی کمی آئی۔منی پور میںووٹرز کی تعداد 20.9 لاکھ سے گھٹ کر 19.3 لاکھ رہ گئی اور آخر میں 19.6 لاکھ ہو گئی۔ اس طرح ریاست میں 6.33 فیصد ووٹرز کی کمی ہوئی۔گوا میں ووٹرز کی تعداد 11.85 لاکھ سے گھٹ کر 10.85 لاکھ رہ گئی۔ حتمی فہرست میں یہ مزید کم ہو کر 10.58 لاکھ رہ گئی۔ اس طرح گوا میں تقریباً 1.3 لاکھ یا 10.76 فیصد ووٹرز کی کمی ہوئی۔
اتر پردیش اسمبلی (403 اراکین) کی مدت کار آئندہ سال 22 مئی کو ختم ہو رہی ہے جبکہ 60 اراکین والی منی پور، 40 اراکین والی گوا، 117 اراکین والی پنجاب اور 70 اراکین والی اتراکھنڈ اسمبلیوں کی مدت کار مارچ 2027 میں الگ الگ تاریخوں پر ختم ہوگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button