بھارت
جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کامسلم طالب علم گولی لگنے سے زخمی
نئی دلی 30ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے ایک مسلم طالب علم نعمان علی کوہولی فیملی ہسپتال میں ایک اور طالب علم نے گولی مار کر زخمی کر دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ اس سے قبل یونیورسٹی کیمپس میں ہونے والی لڑائی کا نتیجہ ہے۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے والا مسلم طالب علم نعمان علی اپنے ایک دوست نعمان چوہدری کو دیکھنے کے لیے اسپتال آیا تھا، جو یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی میں سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زیر علاج تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حریف گروپ کا طالب علم جلال اپنے دوستوں کے ساتھ ہسپتال پہنچا اور ایمرجنسی وارڈ کے باہر نعمان علی پر فائرنگ کردی۔