مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:آئی جی پولیس کی صحافیوں اور چینلز کے خلاف کارروائی کی دھمکی

سرینگر 05 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے حریت پسند عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو کم کرنے کے بجائے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میڈیا سروس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان سے مقبوضہ علاقے کے حالات کے بارے میں جھوٹی خبریں اور ویڈیوز پھیلا رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وجے کمانے سرینگر میں ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ سرینگر میں مقیم کچھ صحافی اور چینلز بھی جعلی خبریں پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ بھارت مخالف عناصربالخصوص سرحد پارسے مہم چلانے والوں پر توجہ نہ دیں جس کا مقصدوادی کشمیر میں پرامن ماحول کو خراب کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نظررکھے ہوئے ہیں ، ثبوت اکٹھے کررہے ہیں اور ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے عناصر کے لئے مشورہ ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کئے بغیر جعلی خبریںنہ پھیلائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button