حیدر آباد :تلنگانہ کی تشکیل سے متعلق مودی کے متنازعہ بیان پراحتجاجی مظاہرے
حیدرآباد 09فروری ( کے ایم ایس)
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے پارلیمنٹ میں تلنگانہ کی تشکیل سے متعلق متنازعہ بیان پرتلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان نے پارلیمنٹ کے باہر گاندھی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی نے پارلیمنٹ سے خطاب میں متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کاعندیہ دیا تھا۔ ان کے اس بیان کو تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے ارکان نے شدید مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے باہر گاندھی کے مجسمہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے جئے تلنگانہ کے نعرے بھی بلند کئے۔ریاستی دارلحکومت حیدرآباد شہر کے علاقے اعظم پورہ میں وزیرداخلہ محمد محمود علی کی قیادت میں حکمران جماعت تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے لیڈروں اور کارکنوں نے بی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور انہوں نے نریندر مودی کاپتلا بھی نذرآتش کیا۔انہوں نے ”مودی کی تانا شاہی نہیں چلے گی ”جیسے نعرے بھی بلند کئے ۔