مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر پیپلز لیگ کی طرف سے پارٹی چیئرمین اور دیگر رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت

 

سرینگر10 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے جنوبی کشمیر میں پارٹی چیئرمین مختار احمد وازہ اور دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی دوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پارٹی کے علیل چیئرمین مختار احمد وازہ اور ظہور احمد شیخ ، عاشق نارچور ، انجینئر فیاض اور عادل احمد سمیت دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی دوبارہ گرفتاری کو بلاجواز ، غیر جمہوری اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان رہنمائوں کو پہلے حریت رہنما سید علی گیلانی کی دوران حراست وفات کے بعد یکم ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعدازاں انہیں 6 ستمبر کو غیر قانونی نظربندی سے رہاکیاگیاتھا ۔جس کے بعد انہیں اب ایک بار پھر گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ قابض انتظامیہ حریت رہنمائوں ور کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button