مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:گاندربل سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

سرینگر 13 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل کا ایک نوعمر نوجوان جو ہفتے کی دوپہر سے لاپتہ تھا، مردہ پایا گیا اور اس کی لاش ضلع میں پانی کے ایک ذخیرے سے برآمد ہوئی۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایک نوعمر نوجوان بلال احمد گزشتہ روز لاپتہ ہو گیا جس کے بارے میں پولیس کو بھی مطلع کیاگیا تھا۔تاہم نوجوان مردہ پایا گیا اور اس کی لاش آج صبح پاور ہاو¿س کنگن کے پانی کے ذخیرے سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس سلسلے مںمقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دریں اثناءاتوار کی صبح جنوبی کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے ویریناگ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ لاش ویریناگ کے علاقے پنزو پل کے قریب سے ملی ہے جس کی عمر 40 سے 45 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button