مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں دس مکانات، آٹھ دکانیں جل کر خاکستر

fir in Islamabad

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دس رہائشی مکانات اور آٹھ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ آگ گزشتہ رات ایک رہائشی مکان میں نمودارہوئی اور تیزی سے قریبی گھروں تک پھیل گئی جس سے دس مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں آٹھ دکانیں بھی جل کرخاکسترہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button