مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:علامہ رسول شاہ کو ان کی113ویں برسی پر خراج عقیدت

kmsسرینگر 13 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں خطے کے عظیم مذہبی و روحانی پیشوا اور انجمن نصرت الاسلام کے بانی حضرت علامہ رسول شاہ رحمہ اللہ علیہ کا 113 واں یوم وفات عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔
انجمن نصرت الاسلام نے اس سلسلے میں ایک اہم علمی تقریب کا انعقاد کیا جبکہ اس کے صدر میر واعظ عمر فاروق 5 اگست 2019 سے مسلسل غیر قانونی نظربندی کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔تقریب کی صدارت انجمن کے جنرل سیکرٹری الحاج محمد الطاف نے کی جبکہ ادارے کے عملے، اساتذہ اور طلباءکی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر انجمن کے جنرل سیکرٹری، پرنسپل اسلامیہ اورینٹل کالج مفتی غلام رسول سامون، مدیر نصرت الاسلام ایم ایس رحمن شمس اور دیگر اساتذہ اور طلباءنے خطاب کیا۔ مقررین نے علامہ رسول شاہ کو ان کی گراں قدر دینی، علمی، اصلاحی، دعوتی اور سماجی خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو جہالت، غربت اور جبر سے نجات دلانے کے لیے علامہ مرحوم کی خدمات کشمیر کی جدید تاریخ میں ایک روشن باب ہے۔ مقررین نے کہا کہ انجمن کی بنیاد رکھ کر علامہ مرحوم نے کشمیر کے اندھیروں میں چراغ جلا کر تعلیمی بیداری کی مہم کا آغاز کیا اور آج ہم جہالت کے خلاف اس جدوجہد کے شاندار نتائج دیکھ رہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ انجمن نصرت الاسلام ماضی کی طرح آج بھی غریب اور پسماندہ طبقے کے بچوں کی تعلیم اور انہیں ان کے حقوق سے روشناس کرانے میں مصروف عمل ہے۔اس موقع پر اسلامیہ اورینٹل کالج کی جانب سے علامہ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی کی بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ رسول شاہ رحمہ اللہ علیہ اور ان کے تمام ساتھیوں اور انجمن کے تمام سابق صدور، اساتذہ، اراکین اور عقیدت مندوں کے حق میں خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button