مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کشمیری عوام سے کیاگیا حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے

7-14اسلام آباد 07دسمبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنما ئوںقاضی عمران اورخالد وانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم وستم کی انتہا کر رہا ہے اور تحریک آزادی کشمیرکو دبانے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ علاقے کی موجودہ سنگین صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی منظورشدہ قراردادوں پر عملدرآمدکرائے اور مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ انہوں نے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جیلوں میں نظربند مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اورمحمد یاسین ملک سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے تمام رہنمائوں، کارکنوں اور بیگناہ نوجوانوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور حق خودارادیت کے بارے میںریاست جموں وکشمیر کے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button