مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ علاقے میں سچ ناپید ہوچکا ہے ، محبوبہ مفتی

سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے میں سچ ناپید ہوچکا ہے اور اگست 2019کے بعدسے حقائق کوبیان کرنا اپنے خلاف انتقامی کارروائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
محبوبہ مفتی نے یہ بات ”کوئی بھی خبر آپ کی آخری خبر ہوسکتی ہے ”کے عنوان سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ پر قانونی کارروئی شروع کرنے کی بھارتی پولیس کی دھمکی اور دفعہ370کی منسوخی کے بعدمقبوضہ جموں وکشمیر میںپرصحافتی برادری کے خلاف بھارت کے کریک ڈائون پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے اس خبر کی اشاعت پر بی بی سی کوبھارتی پولیس کی طرف سے دھمکیاں دئے جانے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں سچائی بیان کرنا ایک ناقابل بیان حقیقت بن گیا جسے بیان کرنے پر آپ کی جان بھی جاسکتی ہے ۔محبوبہ مفتی نے مزید کہاکہ بی بی سی بت اس خبر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ایک تکلیف دہ حقیقت کو بیان کیا ہے جو کہ ظالم بھارتی تحقیقاتی اداروں کے لیے بھی ایک مسئلہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button