مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کااقوام متحدہ میں کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کے سیاسی حل پر زور

اسلام آباد 16 فروری (کے ایم ایس)پاکستان نے اقوام متحدہ میں جموں و کشمیر سمیت طویل عرصے سے جاری تنازعات اور مسائل کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے قیام امن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تنازعات خاص طور پر طویل عرصے سے جاری تنازعات پر توجہ مرکوز کرکے سیاسی حل کی حمایت کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ اس کی ایک مثال ہے جہاں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے گروپ کوبھارت اور پاکستان میں منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا حل خطے اور دنیا بھرمیں پائیدار امن کا باعث بنے گا۔منیر اکرم نے کہا کہ قیام امن اس وقت سب سے زیادہ موثر ہوتا ہے جب اس کے پیچھے ایک اچھی طے شدہ سیاسی حکمت عملی کارفرما ہو۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button