مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیاہے:تحریک وحدت اسلامی

سرینگر 18 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک وحدت اسلامی نے علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ہندوتوا حکومت نے علاقے کوایک قتل گاہ بنادیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تحریک وحدت اسلامی جموں وکشمیر کے ترجمان نے سرینگرسے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے 5اگست 2019کے بعد کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور قابض بھارتی فورسز بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو روز جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آتے ہی فوج کو مقبوضہ علاقے میں”آپریشن آل آﺅٹ“ کا حکم دیاتھا جسکے تحت اب تک ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں کے قتل عام اورعلاقے میں انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے دنیا میں رسوا ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ جبرو استبداد کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک مزاحمت کو دبا سکتاہے۔انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر، پلوامہ اور دیگر اضلاع میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی تمام تر سفا کانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مستحکم و توانا ہے اور وہ شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ترجمان نے بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی مرحوم کے نواسے انیس الاسلام سمیت دیگر کشمیری مسلمانوں کو نوکریوں سے برطرف کرنے کے مودی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انتقامی کاروائی قرار دیا۔ ترجمان نے حالیہ دنوںمیں گرفتار کیے گئے سینکڑوں بیگنا نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادی پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی چیرہ دستیوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button