بھارت
کرناٹک: بی جے پی حکومت نے محکمہ تعلیم سے مدارس کی سرگرمیوں کی رپورٹ طلب کر لی
بنگلورو 01 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے مسلمانوں اور ان کی تنظیموں کے خلاف ایک اور متنازعہ اقدام کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سے مدارس کی سرگرمیوں کی رپورٹ طلب کی ہے۔
ہندوتوا تنظیموں کی طرف سے 960 مدارس کے خلاف مہم کے بعد محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔
مدارس کی سرگرمیوں کی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی محکمہ تعلیم کے کمشنر کریں گے۔ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کی ریاستی حکومت مدارس پر پابندی لگانے پر تلی ہوئی ہے۔ریاست اتر پردیش میں بھی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں قائم بی جے پی حکومت نے مدارس کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کر رکھی ہے۔