مقبوضہ جموں و کشمیر

عوامی مجلس عمل کا سرینگر اوروادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات کے انتقال پراظہار تعزیت

aaaa

سرینگر 19 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے سرینگر اور وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انتقال کرنے والی شخصیات میںشاہ ہمدان میموریل ٹرسٹ پامپور کے عہدیداراور مبلغ نذیر احمد میر، بقعہ عالیہ پامپور کے سابق امام حئی پیرزادہ شرف الدین، شاہ فیصل کالونی بچھ پورہ سرینگر سے عوامی مجلس عمل کے رکن ساحل احمد کی پھوپھی اوربشیر احمد رنگریز کی اہلیہ، انجمن نصرت الاسلام کے ماسٹر عبدالاحد کاغذگر کی اہلیہ ساکنہ نوشہرہ سرینگر، محمد یعقوب بیگ کی اہلیہ ساکنہ عمر کالونی سرینگر، صحافی مسعود احمد بستل کی والدہ ساکنہ سدربل سرینگر، سرینگر ٹائمز کے فوٹو جرنلسٹ سید مظفر کے والدساکنہ کاٹھی دروازہ سرینگر اور فردوس کالونی عیدگاہ سے تعلق رکھنے والے روزنامہ آفتاب کے فوٹو جرنلسٹ سہیل احمد کے والدشامل ہیں۔ تنظیم نے سرینگر میں ایک بیان میںکشمیری کمیونٹی کے لیے ان کی مختلف خدمات پر مرحومین کوخراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور اس کے نظربند چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے جنت الفردوس کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button