مقبوضہ جموں و کشمیر
نئی دلی : کشمیری نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
نئی دہلی11 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کا ایک نوجوان آج(جمعرات) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پر اسرار حالت مردہ پایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 27 سالہ نوجوان کی شناخت عادل احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے، جو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے ہانجی ویرا پٹن کا رہائشی تھا۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ انہوں نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عادل بٹ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد گزشتہ کئی برسوں سے دہلی میں کام کر رہا تھا۔