مقبوضہ جموں و کشمیر

سری نگر: بھارتی فوجی شیڈ گرنے سے ہلاک

سرینگر24 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر میں برف باری کے باعث گرنے والے شیڈ کے نیچے آکر ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کا سپاہی الطاف احمد شہر کی بادامی باغ چھاو¿نی میں ایک شیڈ کے پاس کھڑا تھا کہ اس کی چھت گر گئی جس کی لپیٹ میں آنے سے وہ شدید زخمی ہوا۔اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثنا، بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ ضلع میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button